اکشے کمار نے بالی ووڈ میں لوگوں کے نشہ کرنے کی تصدیق کردی

08:44 AM, 5 Oct, 2020

ممبئی:بھارتی کے معروف اداکار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ نشہ کرتے ہیں جبکہ کسی بھی انڈسٹری کی طرح انڈین فلم انڈسٹری میں بھی کچھ خامیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں چلنے والے ڈرگ سکینڈل کو لیکر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور ویڈیو پیغام شیئر کیا ۔


اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بھرے دل کے ساتھ آج آپ سے بات کر رہا ہوں۔ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میں کچھ کہنا چاہ رہا ہوں لیکن ہر طرف اتنی منفی سوچ ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہوں، کتنا کہوں اور کس سے کہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ستارے تو کہلائے جاتے ہیں لیکن وہ آپ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کو وہ بنایا جو وہ ہے، اپنے پیار سے،ہم صرف ایک صنعت نہیں ہیں۔ فلموں کے ذریعے ہم نے انڈین ثقافت اور اقدار کو فروع دیا ہے۔


 فلموں نے ملک میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، چاہے وہ کسی نوجوان کا غصہ ہو، بدعنوانی ہو یا بے روزگاری۔ تو آج اگر آپ غصہ ہیں تو ہم وہ غصہ قبول کرتے ہیں۔


اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ سُشانت سنگھ کی موت کے بعد فلم انڈسٹری کے بہت سارے سچ سامنے آئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کچھ افراد کے نشہ کرنے کے مسئلے کا بھی ذکر کیا۔


انہوں نے کہا کہ 'ان مسائل نے ہمیں انڈین فلم انڈسٹری کی خامیوں پر غور کروایا جیسا کہ منشیات کے بارے میں اب بات ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ میں نارکوٹکس اور ڈرگز کا مسئلہ موجود ہے لیکن یہ کہنا کہ اس میں ہر کوئی ملوث ہے یہ درست نہیں ہوگا۔ 


منشیات کا مسئلہ قانونی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو بھی کارروائی ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے آج کررہے ہیں وہ صحیح ہوں گے۔ اس کے علاقہ انڈسٹری میں ہر کوئی تحقیقات کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔


اکشے کمار نے کہا کہ 'سُشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد، بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔انہوں نے مداحوںسے  کی کہ وہ ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں،جبکہ میڈیا سے درخواست میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ  کچھ مسائل کو ان کی حساسیت کے مطابق رپورٹ کریں۔میں نے ہمیشہ میڈیا کی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ اگر ہمارا میڈیا صحیح وقت پر مسئلہ نہ اٹھائے تو بہت سے لوگوں کی نہ تو آواز سنی جائے گی نہ انہیں انصاف ملے گا۔ میں میڈیا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں لیکن حساسیت کے ساتھ کیونکہ ایک منفی خبر کسی انسان کی ساکھ تباہ کر سکتی ہے، جو اس نے بہت محنت کے بعد بنائی ہوتی ہے۔


ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ ان سے ناراض ہیں تو وہ اپنی خامیوں پر کام کریں گے اور ان کا بھروسہ اور پیار جیتیں گے۔


واضح رہے کہ سُشات سنگھ کی موت کی وجوہات سے متعلق کئی قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ ان پر نشہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا، جس کے بعد کچھ بالی وڈ اداکاروں کی نشہ کرنے پر تحقیقات بھی ہوئیں۔


حال ہی میں سشانت سنگھ کیس میں منشیات استعمال کرنے کا زاویہ بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد کنگنا رناوت نے اس سے متعلق دیگر بالی وڈ سٹارز کے اہم راز افشا کردیے ہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بالی وڈ میں ایسے کئی اداکار دیکھے ہیں جو نشہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں