بے نامی جائیداد کیس، نیب نےبیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا

09:52 PM, 5 Oct, 2019

کراچی:بے نامی جائیداد کیس میں نیب نے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، بے نامی اکاؤنٹس کے بعد بے نامی جائیداد کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا ۔  نیب کا نوٹس دیکھ کر خاتون اور اس کے اہل خانہ پریشان ہو گئے۔

 

نیب حکام کے مطابق ، خاتون کے نام پر مہنگے علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کر کے بنایا گیا ہے ،  پلاٹ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا۔

 

بیوہ خاتون نے کہا ہے کہ نیب نے بلایا ہے مگر پلاٹ ہمارا نہیں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، نیب نے کچھ پوچھنا ہے تو کرایہ بھی دے، بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں رہتی ہوں ۔

مزیدخبریں