چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ 7 اکتوبر کو سماعت ہو گی ۔ چودھری نثار کے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

 ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور چودھری نثار سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال حلف نہیں اٹھایا ۔

 

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ  حلف نہ لینا آئین کے آرٹیکل 2 اے ، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے ۔