ریاض: سعودی وزیر محنت و سماجی بہبودآبادی احمد الراجحی نے سعودی عرب میں کاروباری معاملات 24 گھنٹے جاری رکھنے کے حوالے سے ضابطہ کار متعین کرتے ہوئے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
یکم جنوری 2020ءسے سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کے قانون کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔وزارت محنت کے قانون کے مطابق رات کی ڈیوٹی کا آغاز شب 11 سے صبح 6 بجے تک شمار کیا جائے گا۔
ضابطہ کار کے مطابق آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارکنوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کام کی جگہ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری ادویات اور دیگر طبی اشیا مہیا کرے۔