کراچی سے لاہور والی ٹرین کے ڈیجیٹل بورڈ پر لاس اینجلس لکھ دیا گیا

02:10 PM, 5 Oct, 2019

کراچی :پاکستان ریلویز کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کے ڈیجیٹل بورڈ پر لاس اینجلس لکھ دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی ایک ٹرین کے مسافر اس وقت حیران ہوگئے جب ڈیجیٹل بورڈ پر کراچی سے لاہور کے بجائے لاس اینجلس لکھا ہوا نظر آنے لگا۔

ڈیجیٹل بورڈ پر ٹرین کا نام اور منزل بھی غلط درج کیا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں