جدہ : سعودی عرب میں محرم کے بغیر خواتین کو ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں قیام کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سیاحتی کمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنہاءقیام کرنے والی وہ خواتین جن کے پاس سعودی عرب میں قیام کا قانونی اجازت نامہ ہو انہیں کمرہ فراہم کرنے میں کوئی امر مانع نہیں۔
قبل ازیں سعودی عرب میں تنہاءخواتین کے ہوٹلوں میں قیام کی ممانعت تھی۔خواتین کے لیے لازمی تھا کہ وہ اپنے محرم یعنی والد، بھائی، شوہر یا خونی رشتے کے بغیر ہوٹلوں میں کمرے حاصل نہیں کرسکتی تھیں۔