اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں اور وہ آج اپنی سالگرہ منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیپی برتھ ڈے۔۔پی ایم۔۔۔آئی کے۔۔۔ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔2018 کے انتخابات میںعمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی اور سترہ اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔پانچ اکتوبر1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔
تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ءسیریز سے کیا۔ ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔
عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میاںوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محدود اوورز کے فارمیٹ میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ پاکستان کے 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔سالگر ہ بہت بہت مبارک ہو عمران خان۔“
He scored 3807 runs and took 362 wickets in Test cricket!
— ICC (@ICC) October 5, 2019
3709 runs and 182 ODI wickets and was Pakistan's 1992 World Cup winning captain ????
Happy birthday Imran Khan! pic.twitter.com/T0YP7to5hP