اداکاری کے بعد دپیکا پڈوکون اب فلموں کو پروڈیوس کریں گی

09:30 PM, 5 Oct, 2018

ممبئی :بالی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون یوں تو رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ اب فلموں کو پروڈیوس بھی کریں گی۔

اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون آنے والی ایک فلم میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، بلکہ وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ دپیکا پڈوکون اپنی ہی فلم کو پروڈیوس کریں گی۔

دپیکا پڈوکون آنے والی فلم میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی ، اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ جہاں دپیکا پڈوکون اس کو پروڈیوس کریں گی، وہیں خاتون ہدایت کار میگھنا گلزار اس کی ہدایات دیں گی,میگھنا گلزار اور دپیکا پڈوکون بھی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہوگی، دپیکا پڈوکون فلم میں 32 سالہ تیزاب حملے کا شکار بننے والی خاتون لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں