انٹرپول چیف لاپتا، فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی

09:05 PM, 5 Oct, 2018

پیرس: انٹرپول چیف مینگ ہوننگ وی چائنا سے واپسی پر لاپتا ہوگئے، فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرپول چیف مینگ ہوننگ وی چائنا سے واپسی پر لاپتا ہوگئے، مینگ ہوننگ وی کی اہلیہ نے فرانسیسی پولیس کو شوہر کے لاپتا ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انٹرپول چیف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو جب وہ چائنا سے واپس آرہے تھے تو ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کسی نے فون نہیں اُٹھایا۔

انٹرپول چیف مینگ ہوننگ وی چائنا میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی کی وزارت میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2016 میں مینگ ہوننگ وی چار سال کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے منتخب ہوتے ہی انٹرپول کے صدر مرلی بالیسٹرزی سے چارج لیا تھا۔

تنظیم کے نئے صدر کے طور پر مینگ کا فرض جنرل اسمبلی میں ہونے والے فیصلوں کے نفاذ کو یقینی بنانا اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شامل تھا۔

مزیدخبریں