لاہور:خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ دونوں کو 16 اکتوبر کو نیب میں طلب بھی کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال سکینڈل میں ایک اوربڑی پیش رفت ہو گئی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیراگون سٹی آشیانہ ہاو سنگ اسکیم کی بینیفشری ہے۔
واضح رہے نیب لاہور میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ برادران کے نام بھی نیب نے پروانہ جاری کیا تھا انہیں 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے ،نیب لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوپیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔