بھارتی ایئرفورس کا جہاز تربیتی پرواز کے دوران گرگیا،پائلٹ محفوظ رہے

01:02 PM, 5 Oct, 2018

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش میں انڈین ایئرفورس کا جہاز تربیتی پرواز کے دوران گر گیا جبکہ دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے جبکہ کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔بھارت کی ایئر فورس 8 اکتوبر کو اپنی 86 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ میں بھارتی فضائیہ کے 2 پائلٹس ایئر فورس ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں فلائٹ پریکٹس کر رہے تھے۔


طیارہ اتر پردیش میں محو پرواز تھا کہ اسی دوران اس میں تکنیکی خرابی ہوئی اور یہ کھیتوں میں جاگرا۔ حادثہ پیش آنے سے پہلے ہی دونوں پائلٹس بحفاظت طیارے سے نکل گئے جبکہ طیارہ کھیتوں میں گرنے کے باعث کوئی اور جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔


بھارتی فضائیہ کے طیارے کو حادثہ جمعہ کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں