بینظیر قتل کیس میں مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا، بلاول

12:40 PM, 5 Oct, 2018

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدلیہ سے ہمارے خاندان کا پرانا تعلق ہے کیونکہ ہم تین نسلوں سے عدالتوں میں آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس میں جن سہولت کاروں کے ڈی این اے میچ ہوئے تھے انہیں بھی بری کر دیا گیا۔ پرویز مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ ہی نہیں دیا گیا، وہ بھاگے ہوئے ہیں۔ بی بی کو سب نے کہا تھا کہ آپ کی جان خطرہ میں ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باوجود بی بی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی پی کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کا نواسہ ہوں اپنا قانونی حق استعمال کروں گا۔ سپریم کورٹ میں سب قابل احترام ججز ہیں۔ امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا اور میں اب ان اداروں سے خود انصاف مانگنا چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں