وزیراعظم کی کابینہ میں اضافہ،5 وفاقی اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا

12:02 PM, 5 Oct, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کے نئے وزرا ءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جن سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں 5 وفاقی وزرا ءاور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھایا، جس کے بعدکابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

نئے وزرا ءمیں علی امین گنڈاپور، فیصل واوڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے وفاقی وزیر جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور کوامور کشمیر وگلگت بلتستان اور اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی بنایا گیا ہے۔


خیال رہے کہ توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 38 ہو گئی ہے، جن میں 24 وفاقی وزرا، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔

مزیدخبریں