استنبول: ترکی کے وزیر تعلیم سلچوق ضیاء نے کہا ہے کہ ملکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
استنبول میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ جنا ح ینگ رائٹرز کمپوزیشن مقابلے کے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر تعلیم نے کہا کہ ترکی میں ترک باشندے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔
ترک نوجوان نسل پاکستان ، اسکی تاریخ اور اس کے عظیم بانی محمد علی جناح کے بارے میں بڑی آگاہی رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے ایک مقابلے کا گزشتہ دو سالوں سے بڑی باقاعدگی سے اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفیر محمد سائیرس سجاد قاضی اور ان کی اہلیہ کے تعاون سے اس مقابلے کا اہتمام کیا ہے اور بچوں کو مبارکباد اور ایوارڈ سے نوازہ جا رہا ہے۔