ریاض:سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی(ایف ڈی ای) نے جان بوجھ کر مضر صحت ، ملاوٹ شدہ اور ممنوعہ خوراک کے کاروبار پر 10ملین ریال جرمانے اور قید کی سزا کے قانون پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
سعودی اخبار کے مطابق ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ چھوٹے ، درمیانے درجے کے تجارتی اداروں اور کھانے پینے کی اشیاء تیار اور فروخت کرنے والی دکانوں پر متعینہ خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر سزاﺅں کا نفاذ ہو گا۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر ایک خلاف ورزی ایک سے زائد مرتبہ کی جائے گی تو اس پر سزا بھی بڑھا دی جائے گی۔
ایف ڈی اے خلاف ورزی کرنیوالے کے خرچ پر مطلوبہ اشیاء ضبط کرنے ، متعلقہ شخص کو دفتر میں طلب کرنے ، سامان تلف کرانے ، ممنوعہ خوراک کے لین دین کو روکنے یا درآمد شدہ ممنوعہ غذا کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی مجاز ہے۔
خلاف ورزی پر 10برس تک قید اور 10ملین ریال تک کا جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جا سکتی ہے۔