امیزون کے مالک جیف بیزوس دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

امیزون کے مالک جیف بیزوس دنیا کے امیرترین شخص بن گئے
کیپشن: جیف بیزوس کے اثاثے دو سو کھرب روپے ہو گئے ہیں۔ فوربز۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امیزون کے مالک مزید امیر ہو گئے۔ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر آ گیا۔امریکی شہری اور امیزون کے مالک جیف بیزوس کے اثاثے ایک سو ساٹھ بلین ڈالر یعنی دو سو کھرب روپے ہو گئے ہیں۔

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کا نام دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ستانوے بلین ڈالر یعنی ایک سو پچیس کھرب روپے ہے۔

اسی طرح امریکی تاجر وارن بفٹ 88 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 61 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق مکیش امبانی بھارت کے سب سے امیر شخص ہیں ان کے پاس 48 بلین ڈالرز یعنی 60 کھرب روپے تک کے اثاثے موجود ہیں ۔مکیش امبانی کی دولت میں ایک سال کے دوران 14 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔