گو گل نے 40زبانوں کا ترجمہ کرنےوالاا ئیر بڈز متعارف کروا دیا

11:59 PM, 5 Oct, 2017

گوگل نے پکسل سیریز کے نئے اسمارٹ فونز کی لانچ کے ساتھ نئے ائیر بڈز بھی متعارف کروا دیے ہیں جو 40 زبانون کا براہِ راست ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان ائیر بڈز کو کسی بھی اینڈرائڈ ، آئی فون یا پکسل فون سے بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ائیر بڈر کی مدد سے صارفین نہ صرف کسی زبان کا ترجمہ سن سکتے ہیں بلکہ کسی دوسری زبان میں بول بھی سکتے ہیں۔ اسکے لئے صرف زبان کو منتخب کرنا ہو گا اور ہیڈفون خود انگلش میں بولے گئے الفاظ کامنتخب کردہ زبان میں ترجمہ کرتا جائے گا۔
بڈز کو دبا کر گوگل سے سوالات بھی پوچھے جا سکیں گے جن کا گوگل اسٹنٹ فوری جواب دے گا۔ ائیر بڈر کی بیٹری 120 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور بیٹری ٹائم 5 گھنٹے مسلسل ہے۔ ائیر بڈز کی قیمت 159 امریکی ڈالر ہے اور انہیں 22 نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں