ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے بعد انوشکا شرما نے بھی ملبوسات کی ڈیزائننگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار سے پانچ سال سے اس شعبے میں آنا چاہتی تھیں اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی کر رہی تھی، یہ صرف ایک برانڈ کی بات نہیں ہے بلکہ اس سے میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا انتظار ہے۔