دبئی :سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا کہنا ہے کہ و ننگ کمبی نیشن کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے،دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کا دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یاسر شاہ عمدہ اسپنر ہیںان سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی ہے،کل کے میچ میں مخالف ٹیم کوڈرا کر یا دباﺅمیں لا کر نہیں ،بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر میچ جیتنا چاہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز میں مقابلہ ہوگا۔وننگ کمبی نیشن کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے،دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوگا۔
دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ ہماری جیت اہم ہوگی سیریزکی جیت سے ا عتماد بحال ہوگا،پچ اسپنرز کےلیے سازگار ہوئی تومیچ دلچسپ ہوگا۔
واضح رہے کہ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا،سری لنکا پہلی بار مصنوعی روشنی میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ،سری لنکا کوپاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔