لاٹھی اور بندوق سے اداروں کو دائرہ کار میں نہیں لایا جا سکتا : قمر زمان کائرہ

لاٹھی اور بندوق سے اداروں کو دائرہ کار میں نہیں لایا جا سکتا : قمر زمان کائرہ

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ لاٹھی یا بندوق سے اداروں کو دائرہ کار میں نہیں لایا جاسکتا بلکہ بہترین حکمت عملی اور اداروں سے بہتر برتاؤ سے ہی ایسا ممکن ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں کو تباہ کردیا،نوازشریف اداروں میں تصادم کرانا چاہتے ہیں مگر عوام عدلیہ اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پارٹی صدر ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،اصل میں وہ نااہل ہے اور نااہل ہی رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو نیب کی احتساب عدالت کے باہر روکنا اتنا برا لگ رہا ہے تو وہ نااہل وزیراعظم اور کرپشن میں ملوث ہونے والے ملزم کے ساتھ کیوں گئے تھے،اس بات کی انکوائری ہونی چاہئے کہ ملزم کے ساتھ 4وزیر کیا کرنے گئے تھے۔