دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے کی وجہ سے ہم دباو¿ میں ہیں۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں باولنگ کمبی نیشن کا فیصلہ کل میچ سے قبل کریں گے۔ حسن علی ان فٹ ہیں ان کی جگہ متبادل کے طورپر وہاب ریاض کو لے کر آئے ہیں۔ٹیم میں بلے بازی کی تبدیلیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں یہی نوجوان بیٹسمین رہیں گے اور پر امیدہوں کہ یہ ا چھا کھیل کرمیچ جیتیں گے۔
ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے کی وجہ سے دباومیں ہیں، سرفراز احمد
09:10 PM, 5 Oct, 2017