پاک چین تعلقات میں گہرائی پیدا ہوئی ہے : صدر ممنون حسین

08:11 PM, 5 Oct, 2017

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں گزشتہ چار برس کے دوران تاریخ ساز وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی ہے، یہ گرم جوشی نسل در نسل چلے گی، اس دور کو پاک چین تعلقات کے سنہری دور کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


سبکدوش چینی سفیر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کرنے کیلئے سفیر سن دی ڑانگ نے انتھک محنت سے کام کیا۔اس سلسلے میں ان کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے رہیں گے۔


انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا شاندار منصوبہ سفیرسن دی ڈونگ کے دور میں شروع ہوا اور اس پر تیز رفتاری سے پیش رفت ہوئی۔ سن و ی ڈونگ پاکستان کے عظیم دوست ہیں جنھوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے بہترین خدمات انجام دیں۔

مزیدخبریں