نظر کی کمزوری کو ختم کرنے کا نیا علاج

07:51 PM, 5 Oct, 2017


لاہور:آجکل آنکھوں کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں جن آنکھ کی سوازش، رات کے وقت دیکھنے میں مشکلات، آنکھوں سے پانی آنا یا روشنی کی شدت کو برداشت نہ کرپانا، اور بصارت کی کمزوری جیسے مسائل شامل ہیں۔

ان مسائل سے بچنے کیلئے نہ صرف دوائیں بھی استعمال کی جاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذاﺅں کا استعمال بھی بہت مفید ہو سکتا ہے جو آنکھ کی صحت کیلئے قدرتی دوا کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اگر غذا سے نظر کی کمزوری ختم کرنے کی بات کی جائے تو ٹماٹر اور اس جیسی دیگر غذائیں بہت مفید ہیں۔دراصل اس مقصد کیلئے ایسی تمام غذائیں کارگر ہیں جن میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ وٹامن اے سے بھرپور ان غذاﺅں میں ٹماٹر کے علاوہ کلیجی، سلاد، خوبانی، شکرقندی، شملہ مرچ، مچھلی کا تیل، آم، پالک، شلجم، جئی، دودھ، گاجریں، مکھن، پودینہ، سبز مرچیں، پالک، سرخ مرچیں، مٹر، رائی، خشک خوبانی اور پپیتا وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں