اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چئیرمین نیب کے لئے اپنی جانب سے تین نام تجویز کر دئیے جن میں شعیب سڈل،ارباب شہزاداورجسٹس(ر)فلک شیرکے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی کی طرف سے ناموں کے پیش کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین نیب کے لئے تین،تین نام پیش کیے تھے ،جن میں پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی نام شامل نہیں تھا۔ایم کیو ایم نے بھی حکومت اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات کے بعد محمود رضوی ایڈوکیٹ کا نام دیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج نیب کے نئے چئیرمین کی تقرری کے لئے دوسری ملاقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا فیصلہ8 اکتوبرتک کرناہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے چئیرمین نیب کے لئے تین نام تجویز کر دئیے
07:11 PM, 5 Oct, 2017