ممبئی: بالی ووڈاداکارہ ہریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کئی سالوں سے جاری تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”فیس بک“ پر پوسٹ کرتے ہوئے ہریتک روشن کا کہنا تھا کہ ’میری مرضی کے بغیر مجھے اس جھگڑے میں شامل کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی، ہاں ہم نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے، لیکن ذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی‘۔
اس بیان میں اداکار نے میڈیا کی جانب سے کی گئی تمام رپورٹنگ کو ’سرکس‘ کہا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنے حق میں بات کرکے ایک ایسے مسئلے کو بڑھانا نہیں چاہتے جس کا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے پاسپورٹ کی تفصیلات کے مطابق میں نے 2014 جنوری میں ملک سے باہر سفر نہیں کیا، صرف اس افیئر کا ایک ہی ثبوت دیا گیا جو کہ ایک فوٹوشاپ تصویر نکلی‘۔ہریتھک کے مطابق سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ تمام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس معاملے کے لیے انہوں نے اپنا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں جمع بھی کروا دی، جبکہ انہوں نے کنگنا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام میں میڈیا سے درخواست کی کہ اس معاملے کو ان کے اور کنگنا کے درمیان جاری افیئر کا نام نہیں دیں، وہ چار سال سے اس معاملے میں خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔