بریکنگ نیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردارکر دیا

04:42 PM, 5 Oct, 2017

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے 2017میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کی گئیں کوئی جنگ مسلط کی گئی تو بھرپورجواب کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں آج کسی بھی دہشتگرد تنظیم کا نیٹ ورک موجود نہیں، 4سال دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پاکستان کو خطے میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور اداروں کا مل کے کا م کرنا بہت ضروری ہے، دہشتگردی کیخلاف ایسی یکجہتی کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردوں کو پکڑا, خودکش جیکٹیں برآمدکی ہیں، اطلاعات تھیں کہ کراچی میں 2خودکش جیکٹس پہنچا دی گئی ہیں. دہشتگردوں کی بوہرہ کمیونٹی کے اجتماع پر بھی نظر تھی۔محرم الحرام میں کراچی میں دہشتگردی کا بہت خطرہ تھا ، محرم الحرام میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔دشمن قوتیں ان کو ٹارغٹ کرتی ہیں جو ان کے عزائم کو نا کام بناتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے تھریٹس زیادہ ہیں اس لیے فوج سرحد پر رکھی ہے اس کے علاوہ مغربی سرحدوں پر نئے قلعے اور پوسٹیں بنائی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے آرمی چیف کے جلد ایران کا دورہ کرنے کی بھی نوید سنائی۔

مزیدخبریں