مجرم نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے : وزیر اعلیٰ سندھ نے پوچھ لیا

مجرم نے کون سی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے : وزیر اعلیٰ سندھ نے پوچھ لیا

کراچی :وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے تیزدھارآلے سے خواتین پرحملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کاسختی سے نوٹس لیاہے اورآئی جی سندھ پولیس کوفون کرکے کہاہے کہ یہ کیاہورہاہے ؟


اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر کہا کہ ایسی کون سی سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جومجرم پولیس کونظرنہیں آرہاہے۔اس طرح توفلموں میں ہوتاہے ،حقیقت میں توایسانہیں مجرم ہیلمنٹ پہن کرچھری سے حملہ کرکے نکل جائے شہرمیں خوف وہراس پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے پولیس اس سازش کوبے نقاب کرنے میں کیوںناکام ہے ۔


واضح رہے کہ ایک دن میں خواتین پرحملوں کے پانچ واقعات رونماء ہوئے اوراس سے قبل بھی ان حملوں کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔لیکن ان واقعات کاکوئی بھی ملزم تاحال گرفتارنہیں ۔