کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ اور برطانوی رائل ایئر فورس طیاروں کے شاندار کرتب

03:33 PM, 5 Oct, 2017

کراچی: سی ویو پر ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے گھن گرج کے ساتھ حیرت انگیز کرتب دکھائے جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کے ہاکس ریڈ ایروز طیاروں نے فضاء میں رنگ بکھیر دیے۔ ایئر شو پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا سمیت اہم شخصیات نے ایئر شو دیکھا جبکہ کراچی میں مقیم غیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔

ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 شرکت جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم ’’ریڈ ایروز‘‘ نے بھی فضائی کرتب دکھائے اورآسمان پر رنگ بھر دیئے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئر فورس کے تعاون سے کراچی کے ساحل سی ویو پر ایئر شو پیش کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں