بینظیر بھٹو قتل کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی

بینظیر بھٹو قتل کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی

لاہور :لاہورہائیکورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے دو ملزموں کی ضمانت منظور کر لی اوررہا کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزادنے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ہمارا بینظیر بھٹو قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ، ہم پر قائم مقدمہ بے بنیاد ہے.

عدالت پہلے بھی 5 ملزموں کو رہا کر چکی ہے ،لہٰذااستدعا ہے کہ ہمیں ضمانت پر رہائی دی جائے،پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے درخواست گزاروں کے وکیل کی سختی سے مخالفت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی اورانہیں 2 ،2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اے ٹی سی نے دونوں ملزموں کو 17 ،17 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔