خالی پیٹ لہسن اور پودینے کے استعمال سے چربی دنوں میں کم ہو جاتی ہے ، ماہرین

02:50 PM, 5 Oct, 2017

لندن:موٹاپے سے نجات پانے کے لیے ہر کوئی محنت کرتاہے لیکن بہت کم ہیں جو اس پر قابو پاتے ہیں ۔تاہم اب ماہرین نے دو عام سی چیزوں سے اس پر قابو پانا ممکن بتا دیاہے ۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ چیزیں لہسن اور پودینہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جو لوگ موٹاپے سے نجات کی جدوجہد کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ روزانہ لہسن کی دو سے تین گٹھلیاں نہار منہ ایک گلاس نیم گرم لیموں ملے پانی کے ساتھ کھانا شروع کر دیں۔ اس سے ان جسم میں خون کی ترسیل کا نظام بہتر ہو گا اور اس کی چربی گھلانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔“

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”موٹاپے سے نجات کے لیے لیے پودینہ بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ بھوک کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے، نظام انہضام کو بہتر بناتا اور میٹابولزم کو مربوط رکھتا ہے۔ اگر روزانہ نہار میں اسے پانی میں ابال کر پیا جائے تو یہ چربی کے خاتمے کے لیے نہایت مفید ہے۔ ایک چمچ خشک پودینہ یا 2چمچ ہرے پودینے کے پتے 3سے 4کپ پانی میں ڈال کر 5منٹ تک ابالیں اوراسے چائے کی طرح پی لیں۔“

مزیدخبریں