حلف نامے سے ختم نبوت کا لفظ نکالنا حکومت کیخلاف سازش ہے، حنیف عباسی

02:41 PM, 5 Oct, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان اسمبلی کے حلف نامے سے ختم نبوت کا لفظ نکالنا حکومت کے خلاف سازش ہے، سپیکر غلطی کرنے والے کا نام قوم کے سامنے لائیں۔

حنیف عباسی نے کہا ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے حلف نامے میں ٹائپنگ غلطی کوئی نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے کے کپڑے اتار رہے ہیں جبکہ شیخ رشید بنارسی ٹھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے حوالے سے شیخ رشید پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا تھا اور اب شیخ رشید تحرین اانصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ مل کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ججز کا کہنا تھا اربوں روپے کی پاکستانی معیشت ڈوب چکی ہے اور نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ترقیاتی کام کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں