مودی کے خلاف بیان دینے پر اداکار پرکاش راج کے خلاف مقدمہ درج

02:08 PM, 5 Oct, 2017

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان دینے پر لکھنو کی عدالت میں پانچ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار پرکاش راج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اداکار پرکاش راج نے صحافی گوری لنکیش کے قتل پر تین اکتوبر کو تقریب کے دوران کہا تھا کہ گوری لنکیش کے قاتل کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔پرکاش راج نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صحافی کے قتل پر خوشیاں منائی جارہی ہے اور نفرت انگیز بیانات کی تشہیر ہورہی ہے۔ادکار پرکاش نے وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے انہیں اداکار کہا تھا جس کے خلاف ایک وکیل نے لکھنو کی عدالت میں درخواست دائر کی۔وکیل کی درخواست کی منظوری کے بعد پرکاش راج پر مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں