اسپرین چہرے، بالوں اورسوجن کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے, ماہرین

01:24 PM, 5 Oct, 2017

نیویارک: ماہرین کے مطابق  اسپرین چہرے، بالوں اورسوجن کے لیے بھی بہت موزوں ثابت ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق اسپرین چہرے سے کیل مہاسے اور جلد کے کھردرے پن کو دور کرنے کے علاوہ بالوں کی خشکی ختم کرنے میں بھی بہت موزوں ثابت ہوتی ہے۔آپ اسپرین کے پاؤڈر کو شیمپو میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بالوں کی خشکی ختم کی جاسکے۔
اس کے علاوہ اسپرین کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی سوزش، سوجن اور تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی مفید ہے۔ شہد کی مکھی یا کسی کیڑے کے ڈنک سے ہونے والی سوجن پر اسپرین کے سفوف پر مشتمل لیپ مل دیا جائے تو چند منٹوں میں ہی سوجن اور تکلیف دور ہوجاتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اسپرین کی صرف 2 گولیاں کپڑوں پر لگے گہرے داغ دھبوں کونکال باہر کرتی ہیں جبکہ اسی کے ساتھ ساتھ پودوں کی نشوونما بہتر بنانے میں بھی اسپرین بہت مفید پائی گئی ہے۔

مزیدخبریں