شاہد آفریدی اور زرین خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

12:59 PM, 5 Oct, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی زرین خان کے ساتھ تصایور نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔ دبئی میں ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جہاں پر پاکستانی اور انڈین اسٹار موجود ہیں ۔شاید آفریدی ایسے کھلاڑی جن کے بھارت سمیت پوری دنیا میں بہت سے مداح موجود ہیں جو لالہ کیساتھ تصاویر بنانا چاہتے  اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کیساتھ تصاویر بنوا کر وہ انہیں کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا چاہتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہوا جب  اداکارہ زرین خان نے شاہد آفریدی کو دیکھا تو فوری طور پر تصویر بنوانے کیلئے موبائل فون نکال لیا۔ زرین خان نے قریب کھڑے ایک شخص سے تصویر اتارنے کی درخواست کی تو ایسے میں دوسری طرف کھڑے ایک اور بندے نے بھی دونوں کی تصویریں اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ 

مزیدخبریں