سعودی عرب میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث 22 افراد گرفتار

12:21 PM, 5 Oct, 2017

ریاض:سعودی عرب اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مصلحت اور مفاد عامہ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری باشندے سمیت 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حکام نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے دوران رائے عامہ کو گمراہ کرنے، جذبات کو مشتعل کرنے، ریاست، قانون اور نظام کے خلاف اشتعال پھیلانے کی سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری اور دیگر اکیس مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام حراست میں لیے گئے افراد کی اصلیت اور ان کے مختلف گروپوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کر رہے ہیں۔اسٹیٹ پریزیڈینسی کی جانب سے خبردار کیا گیا گیا ہے کہ ملک دشمنی پر مبنی کسی بھی سازش کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سرگرم عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں