رانا مشہود کی رشوت لیتے ہوئے بنائی جانیوالی ویڈیو جعلی نکلی، کیس بند

12:00 PM, 5 Oct, 2017

لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا رشوت لیتے ہوئے ویڈیو کا معاملہ انجام کو پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا مشہود کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تحقیقات کے مطابق رانا مشہود کی رشوت لیتے ہوئے بنائی جانے والی ویڈیو جعلی نکلی ہے جسے تیار کر کے اسے منظر پر لایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو نیب کو بھیجنے اور تحقیقات کے لیے درخواست دینے والا عاصم بھی منظر سے غائب ہو گیا ہے تاہم نیب نے ویڈیو جعلی ثابت ہونے اور دیگر ثبوت نہ ملنے پر رانا مشہود کے خلاف کیس بند کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں