ابراج گروپ پاکستان کے ملٹی پلیکس میں سرمایہ کاری کرے گا

11:42 AM, 5 Oct, 2017

اسلام آباد : ابراج گروپ پاکستان کے ملٹی پلیکس سینما کاروبار میں سرمایہ کاری کرے گا۔ابراج گروپ نے اپنے اعلامیے میں سرمایہ کاری کے حجم کو مخفی رکھا ہے۔ تاہم عندیہ دیا ہے کہ وہ سنے پیکس کو موزوں مقامات پر ملٹی پلیکس قائم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ابراج کا آئندہ 4سالوں میں 80 نئی اسکرینز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستان میں سنے پیکس 10 سالوں سے کام کررہاہے، جس کی 29 اسکرینز ملک کے 8 شہروں کے بارہ مقامات پر ہیں۔پاکستان میں آبادی اور سنیما کا تناسب 20 لاکھ افراد پر ایک سنیما ہے۔سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے ابراج کے ایشیا میں سرمایہ کاری کے پارٹنر عمر لودھی نے کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ابراج کے پاکستان کے بڑھتے مڈل کلاس اور نوجوان آبادی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ سرمایہ کاری سے سیکڑوں ملازمتیں میسر آئیں.

مزیدخبریں