نیویارک: ماڈل فریال مخدوم نے عامر خان کے ساتھ راہیں جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئےنظر آرہی ہیں انہوں نےمیڈیا کے سامنے اپنے آنے والے بچے کوظاہرکر کہ نہ صرف عامر خان کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں بلکہ لوگوں کی ہمدردی بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
یاد رہے کہ معروف ما ڈل فر یال مخدوم نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک لمبا پیغام دیا تھا جس میں انہوں نے عامر خان سے معافی مانگی تھی اورکہا تھاکہ میری بیٹی اور دنیا میں آنے والا بچہ بکھرے ہوئے گھر کے حقدار نہیں ہیں ۔ غلطی انسان سے ہوتی ہے اور مجھ سے بھی ہوئی ہے اور میں اپنی غلطیوں پر شر مندہ ہوں ۔
فریال خان کے اس پیغام کے جواب میں عامر خان نے کہا تھا کہ طلاق ہو کر رہے گی میں اپنا فیصلہ نہیں بدلوں کا جبکہ میں اپنی بیٹی کے لیے ہمیشہ موجود رہوں گا۔
لہذا عامر خان کے اس جواب کے بعد فریال مخدوم اب ان حرکتوں پر اتر آئیں ہیں تاکہ عامر خان ان کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں ۔