میری کتاب موت کے بعد شائع کی جائے ، عامرخان

10:41 AM, 5 Oct, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکار عامر خان نے میڈیا کے سامنے انوکھی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  میری کتاب موت کے بعد شائع کی جائے۔

عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میں اپنی زندگی پر مبنی کتاب لکھنے کی خواہش رکھتا ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری کتاب میری موت کے بعد منظر عام پر لائی جائی۔ کیونکہ  میری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے اس میں چاہتا ہوں کے میری زندگی کے بارے میں لوگ آج سے 50 سال بعد جانیں کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ ابھی کوئی بھی ایسا مداح ہو گا جو میری زندگی کے بارے میں نہیں جانتا ۔

عامر خان نے انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو شاہ رخ خان ، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کروں گا یاد رہے کہ معروف اداکار  آج کل اپنی فلم"سکریٹ سوپر سٹار" کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں ۔

مزیدخبریں