امریکا کی نئی پالیسی خطے کے لیے خونریزی کا پیغام ہے،حامد کرزئی

09:00 AM, 5 Oct, 2017

کابل :امریکا،پاکستان اور افغانستان میں خونریزی چاہتا تھا،سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کے لیے لڑائی اور خونریزی کا پیغام ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا کی اس سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا کوئی حکمت عملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، جڑے ہوئے بھائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حامد کرزئی کا کہنا ہے ،امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کے لیے خونریزی کا پیغام ہے۔

امریکا کی سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا حکمت عملی ہے،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کے خلاف ملٹری ایکشن ہونا چاہیے، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں،اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان کو عراق یا شام بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں