سعودی عرب، جامعات میں طالبات کو موبائل فون استعمال کی اجازت دیدی گئی

08:32 AM, 5 Oct, 2017

ریاض: سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیز میں موبائل فون استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ سعودی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سعودی وزیر تعلیم العیسی نے کہا کہ طالبات کو یونیورسٹیز میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت والدین کے مسائل اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

اس فیصلے سے متعلق تمام یونیورسٹیز کو پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاہم انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طالبات سے غیر ضروری موبائل مرکزی دروازے پر لے لیں اور صرف ایک فون اندر لے جانے کی اجازت دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں