300 عمانی ریال تنخواہ والے غیر ملکی اپنے اہلخانہ کو ساتھ لاسکتے ہیں ، عمانی شوریٰ کونسل

08:28 AM, 5 Oct, 2017

مسقط: عمانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جن غیرملکیوں کی ماہانہ آمدنی 300 عمانی ریال (تقریباً 82000 پاکستانی روپے) ہے وہ اپنے اہلخانہ کو اپنے ساتھ عمان لاسکتے ہیں۔ 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کم از کم 600 عمانی ریال کی ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانے کی اجازت تھی۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ قانون میں یہ ترمیم شوریٰ کونسل کی سفارشات پر کی گئی ہے۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف غیر ملکیوں کے لئے مثبت ثابت ہو گا بلکہ عمانی معیشت کے لئے بھی بہتری لائے گا، خصوصاً رئیل اسٹیٹ، ریٹیل ، انشورنس اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

واضح رہے عمان کی طرح کئی دوسرے عرب ممالک نے بھی غیر ملکی شہریوں کے لیے ایسا قانون بنایا ہو ا ہے ۔تاہم ہر عرب ملک نے غیر ملکی شہریوں کو اہلخانہ ساتھ لانے کے لیے الگ معیار رکھا ہواہے ۔

مزیدخبریں