لیبیا کے شہر مصراتہ میں خود کش دھماکا،4افرادہلاک،متعددزخمی

08:18 AM, 5 Oct, 2017

مصراتہ : لیبیا کے شہر مصراتہ میں خود کش دھماکاہوا جس میں 4افرادہلاک  جبکہ متعددزخمی ہو گئے ہیں ۔خبرایجنسی کے مطابق خود کش جیکٹ پہنے شخص نے ایک عمارت کے اندر خود کو اُڑایا۔ جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی ۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ  آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منقل کیا جا رہا ہے ۔

داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزیدخبریں