امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کا آغاز، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی پیغامات

09:38 PM, 5 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے حامیوں کے لیے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا، "امریکہ، اپنے آوازیں سُنانے کا یہی لمحہ ہے۔" ان کا یہ پیغام انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت کی ترغیب دینے کے لیے تھا۔

دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا، تاہم تقریباً تین گھنٹے قبل انہوں نے "ٹرُتھ سوشل" پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں کہا، "گھر سے باہر نکلنے اور ووٹ کرنے کا وقت آ چکا ہے، ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔" یہ پیغام ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو انتخابی عمل میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کیا۔

امریکہ کے اس صدارتی الیکشن میں دونوں امیدواروں کے پیغامات سے انتخابی مہم کی اہمیت اور ووٹرز کی حوصلہ افزائی کی جھلکیاں ملتی ہیں، جہاں دونوں امیدوار عوام سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں