نیپرا کی جانب سے آئیسکو پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ

07:36 PM, 5 Nov, 2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن اسٹڈی کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نیپرا کے حکم کے مطابق، انٹرکنکشن اسٹڈیز میں تاخیر کے باعث ان کمپنیوں کے پرانے ٹیرف ختم ہوگئے، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیپرا نے آئیسکو کو اس معاملے پر وضاحت دینے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، تاہم آئیسکو حکام تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

نیپرا نے آئیسکو کو ہدایت کی ہے کہ 15 دن کے اندر یہ جرمانہ مخصوص بینک میں جمع کرایا جائے۔
 

مزیدخبریں