سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 500 روپے سستا

06:30 PM, 5 Nov, 2024

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 737 ڈالر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں