امریکی صدارتی انتخاب میں سات ’سوئنگ‘ ریاستیں اہم کردار ادا کریں گی

03:34 PM, 5 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں سوئنگ ریاستوں کی اہمیت ہمیشہ سے بہت زیادہ رہی ہے، اور اس سال بھی یہی ریاستیں فیصلہ کن ثابت ہوں گی۔ اس وقت امریکہ میں تقریباً 24 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، تاہم ان میں سے چند خاص ریاستیں ہی وہ ہوں گی جو طے کریں گی کہ اگلا امریکی صدر کون ہوگا۔

ماہرین کے مطابق، امریکہ کی سات اہم سوئنگ ریاستوں میں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔ یہ ریاستیں ’’سوئنگ سٹیٹس‘‘ کہلاتی ہیں اور ان ریاستوں کے نتائج ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ وائٹ ہاؤس کا مکین کون بنے گا۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتیں، ڈیموکریٹ کاملا ہیریس اور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ، ان ریاستوں کے غیر فیصلہ کن ووٹرز کو اپنا حامی بنانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں۔ ان غیر فیصلہ کن ووٹروں کا ووٹ ہر لحاظ سے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں