نیو ہمشائر: امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ریاست نیو ہمشائر میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ ریاست کے ایک گاؤں میں پولنگ کے بعد فوراً گنتی شروع کی گئی، جس کے نتائج نے دلچسپ پہلو پیش کیا۔
نیو ہمشائر میں سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کی 60 سالہ روایت برقرار رہی، اور "ڈکس ول نوچ" گاؤں کے 6 رجسٹرڈ ووٹرز نے رات 12 بجتے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کے بعد فوراً ووٹوں کی گنتی کی گئی، اور نتائج میں دونوں امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیریس کو تین تین ووٹ ملے۔ اس طرح یہاں کسی بھی امیدوار کو برتری حاصل نہیں ہوئی۔
نیو ہمشائر کے انتخابی قوانین کے تحت، 100 سے کم آبادی والی میونسپلٹیوں کو اپنے پولنگ سٹیشن آدھی رات کو کھولنے کی اجازت ہوتی ہے اور ووٹرز کے تمام شہری فرادی پورا کرنے کے بعد ان سٹیشنوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 2020 میں اس گاؤں کے رہائشیوں نے متفقہ طور پر جو بائیڈن کو ووٹ دیا تھا، اور وہ 1960 میں آدھی رات کی ووٹنگ کی روایت کے آغاز کے بعد سے اس روایت پر عمل کرنے والے دوسرے صدارتی امیدوار تھے جنہوں نے یہاں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔