دریائی گھوڑے کی پیش گوئی: امریکہ کے نئے صدر کے بارے میں حیران کن اشارہ

دریائی گھوڑے کی پیش گوئی: امریکہ کے نئے صدر کے بارے میں حیران کن اشارہ

سی رچا، تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کے شہر سی رچا میں موجود کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر کے دریائی گھوڑے نے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک دلچسپ پیش گوئی کی ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے امریکی انتخابات کے موقع پر دریائی گھوڑے کے سامنے دو تربوز رکھے، جن میں ایک پر کاملا ہیریس کا نام درج تھا، جبکہ دوسرے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لکھا گیا تھا۔

دریائی گھوڑا، جو اپنے بچے "مو ڈینگ" کے ساتھ تالاب سے باہر نکلا، نے تربوز رکھے جانے والی جگہ پر پہنچ کر کاملا ہیرس والے تربوز کو نظر انداز کیا اور سیدھا ٹرمپ کے نام والے تربوز کی طرف بڑھا، جسے اس نے کھانا شروع کر دیا۔ 

اس دلچسپ واقعے کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑے کی یہ حرکت ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی ہو سکتی ہے۔ 

امریکہ میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، اور دونوں امیدوار اپنے دعوے اور وعدے کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے مبصرین اس انتخابات کے نتائج پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ انتخاب نہ صرف امریکی سیاست کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں