’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام : درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل

01:48 PM, 5 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔

 اس پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر کے مختلف شہریوں کو اپنے گھر بنانے کے لیے 60 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ 21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ درخواست دہندگان کے گھروں کا دورہ کریں۔ ارکان اسمبلی اپنے منتخب علاقوں کے افراد کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔

مریم نواز نے اس موقع پر اس سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پہلی قسط کی ادائیگی سے درخواست دہندگان اپنے گھروں کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعا اور خواہش ظاہر کی کہ ہر بے گھر پاکستانی کو اپنا گھر ملے اور یہ پروگرام ملک میں ترقی و خوشحالی کے سفر میں اہم قدم ثابت ہو۔

مزیدخبریں